دکی میں سڑک کی تعمیراتی کمپنی کے 2 مزدور پراسرار طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی کے علاقے کارہز کیمپ سے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے دو مزدور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں مزدور کمپنی کے سائٹ کیمپ میں کام کرتے تھے اور مزدوری مکمل کرنے کے بعد اسماعیل شہر جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں 29 سالہ وزیر خان ولد محمد نواز ترین اور 20 سالہ امین اللہ ولد اسد شان ترین شامل ہیں۔ دونوں مزدور گزشتہ رات 8 بجے سے لاپتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق مزدوروں کی موٹرسائیکل مین ناناصاحب روڈ کے کنارے سے ملی ہے جبکہ دونوں افراد کے موبائل فون بھی بند جا رہے ہیں۔

لاپتہ مزدوروں کا تعلق اسماعیل شہر سے بتایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article