مستونگ میں حیات بلوچ کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0
319

مستونگ میں برمش کمیٹی کے زیراہتمام تربت میں فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے بلوچ نوجوان حیات بلوچ کے قتل کے خلاف سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرے سے برمش کمیٹی کے آرگنائزر امجدبلوچ ممبر اسفندبلوچ ،بی این پی کے ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل، نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میرسکندرخان ملازئی ،بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر جہانگیرمنظور بلوچ، عدنان شاہ ،بی ایس او کے سینئر رہنما اخترشاد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حیات بلوچ کے قتل کی مذمت کی اور حیات بلوچ کو انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

مقررین نے کہاکہ حیات بلوچ کو والدین کے سامنے قتل کرنا ظلم کی بدترین مثال ہے۔ ظلم و نا انصافی کے خلاف اور حیات بلوچ کو انصاف فراہم کرنے کیلئے احتجاج جاری رکیں گے۔انہوں نے کہاکہ حیات بلوچ ایک طالب علم تھا اور ہم تعلیم کے حصول پر توجع دینگے۔

مقررین نے حیات بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں عوام کے جان ومال محفوظ نہیں، آئے روز اس طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما ہورہے ہیں۔ ان حالات میں بلوچ قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کی عوام اور طلبا آج سوگوار ہے اہل بلوچستان اور مظلوم طبقات حیات بلوچ کی غم کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے حکومت بلوچستان سے شفاف تحقیقات اور شہید حیات بلوچ کے ورثا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اسطرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائیں اور واقعہ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here