خاران شہراور کوئٹہ میں سی ٹی ڈی دفتر اور ایف سی چوکی پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران شہراور کوئٹہ میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) دفتر اور فرنٹیئر کور(ایف سی ) کی چوکی پر حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

خاران سے اطلاعات ہیں کہ شہرمیں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا لیکن دھماکے اور فائرنگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق شام اور عشاء کے درمیانی وقت خاران شہر میں زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

ابتدائی پولیس معلومات کے مطابق دھماکے اور فائرنگ ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب واقع سی ٹی ڈی آفس پر ہوئے،جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے یو بی ایل جی فائر کیا گیا تھا تاہم اب تک دھماکے اور فائرنگ سے نقصان نہیں ہوا ہے،جبکہ پولیس و سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب کوئٹہ شہر میں سریاب روڈ، ڈگری کالج پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جہاں متعدد دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article