بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار انفنٹری یونٹ اور انجینئرز یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔
یاد رہے کہ آج کولواہ میں مراشم اور اوٹان کے درمیان مسلح افراد نے فوجی قافلے کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا تھا جب وہ آپریشن کی غرض سے علاقے میں داخل ہو رہا تھا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ حملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔