تربت مند شاہراہ کی تعمیراتی کمپنی پر حملہ، 4 افراد زخمی، ایک گاڑی نذرِ آتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے للین ناصر آباد میں تربت مند شاہراہ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ للین کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنایا۔

کہا جارہا ہے کہ واقعے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ کمپنی کی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحا ل کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں معدنیات لے جانے والے اور ریاستی سرپرستی میں جاری تعمیراتی منصوبوں پر مسلح افراد کے حملوں میں گذشتہ دو ہفتوں میں نمایاں تیزی آئی ہے جن کی ذمہ داری بی ایل ایف اور بی ایل اے سمیت دیگر تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article