جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل احتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6168ویں روز بھی جاری رہا۔

جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے وی بی ایم پی کی پرامن جدوجہد 2009 سے مسلسل جاری ہے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرکے ان کے اہلِ خانہ کی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔

چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article