کوہاٹ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ کیڑی شیخان کے علاقے میں پیش آیا جبکہ ڈوبنے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے جن کی لاشیں تالاب سے نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جن کی میتیں چورلکی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment