بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میںجوسک ایم ایٹ روڈ پر زمیاد گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت خلیل احمد ولد لعل بخش سکنہ گلگ کے نام سے ہوئی ہے جو محکمہ ایریگیشن میں ملازم تھے۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے زمیاد گاڑی کے کنٹیکٹر شعیب ولد پھلان سکنہ سوراب کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔