پاکستان میں آئندہ 6ماہ دوران 22لاکھ افرادبے روزگار ہونگے،اے ڈی بی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ چھ ماہ کے دوران مزید 22 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ تاہم حکومتی معاشی ماہرین کو توقع ہے کہ اے ڈی بی کا یہ اندازہ غلط ثابت ہو گا۔

اے ڈی بی کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق آئندہ تین سے چھ ماہ کے دوران خطے میں بے روزگاری میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ ہے اور تین ماہ میں ایک کروڑ، جب کہ چھ ماہ میں ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا اور ویت نام کو پہلے سے خاصا معاشی نقصان پہنچا چکا ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں بھی نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور آئندہ تین ماہ میں لگ بھگ 15 لاکھ اور چھ ماہ میں 22 لاکھ سے زیادہ افراد کی نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment