بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تمپ سے مسلح افراد نے ایک نوجوان جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق حب کے علاقے اوتھل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔
مقتول کی نعش ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردی گئی تاہم واقعہ کے وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
دوسری جانب ضلع تمپ کی تحصیل تمپ کے علاقے ملک آباد میں نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر کفایت اللہ بلوچ نامی نوجوان کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔