حیات بلوچ کے قتل کے خلاف مستونگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، برمش یکجہتی کمیٹی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

برمش یکجہتی کمیٹی مستونگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 22 اگست بروز ہفتہ دن کے 11 بجے ساراوان پریس کلب مستونگ میں سانحہ (تربت) کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انکے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مستونگ کے تمام غیور عوام اساتذہ اور مزدور تنظیموں سیاسی پارٹیوں اور طلباء سے اپیل کرتے ہیں کے وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہو کر شہید حیات بلوچ کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ حیات بلوچ کی پاکستانی فوج کے ہاتھوں قتل کے خلاف مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں احتجاج و مظاہروں کے ساتھ سندھ میں بھی احتجاجی مظاہرئے جاری ہیں اور اب حیات بلوچ کے پاکستانی فوج کے ہاتھوں قتل کے خلاف بیرونی ممالک میں بھی آواز بلند کیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment