ضلع آواران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ضلع آواران کے علاقے پیراندر کچ میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ اسی طرح ایک اور حملے میں پیراندر گزی میں موبائل فون کے ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ پیراندر میں قابض فوج کے راستے میں ایک بارودی سرنگ نصب کیا گیا کیونکہ اکثر حملوں کے بعد پاکستانی فوج سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے دو عام شہری اس سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔ ہمارا ان سے دلی ہمدردی اور افسوس ہے، مگر ہم کئی دفعہ اپیل کرچکے ہیں کہ پاکستانی فوج اور ان راستوں سے دور رہیں جن سے قابض فوج گزر رہی ہوتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment