کیچ : پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ و قبضہ، جھڑپوں میں تمام اہلکار ہلاک،اسلحات ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں اپسی کہن اور شیپچر کے علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملہ کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق رات گئے تک دھماکوں اور بھاری فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک طویل اور شدید لڑائی کے بعد حملہ آوروں نے دونوں چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔

غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوکیوں پر تعینات تمام اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور ہتھیار اور دیگر فوجی ساز و سامان لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دونوں چوکیوں کو آگ بھی لگا دی۔ تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اور سرکاری حکام کی جانب سے بھی واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article