بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ تربت میں کیچ کور سے 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جن میں ایک کی شناخت لاپتہ عمران کے طور پر ہوگئی ہے۔
قلات پولیس کے مطابق قلات کے علاقہ زیارت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ولی محمد عرف بابل ہلاک ایک شخص ہلاک جبکہ محمد اسحاق زخمی ہوگیا۔
ہلاک اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
شدید زخمی شخص کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کیچ کور کے علاقے سے2 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لاش کی شناخت عمران ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران کو 25 جون 2025 کو جبری لاپتہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔
دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
حکام کے مطابق لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔