ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح جھڑپوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آج علی الصبح جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروپ کے ایک ٹھکانے کو شدید حملے کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

تاہم نقصانات اور ہلاکتوں کی درست حد تاحال تصدیق طلب ہے۔

علاقے میں کشیدگی کے باعث خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Share This Article