ڈھاڈر ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

یونائیٹڈ بلوچ آرمی(یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ڈھاڈرمیں ایک ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے 22 فروری کو ڈھاڈر کے علاقے نغاری سے ریاستی مخبر محمود کلوئی ولد عظیم خان کو اس کے ٹھکانے سے گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران ریاستی مخبر محمود نے اپنے سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس نے ریاست کے ہاتھوں کئی بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کروایا، مختلف اوقات میں بلوچ آزادی پسندوں کی نشاندہی کی۔

ترجمان نے کہا کہ مزید تفتیش کے دوران مرکوزہ شخص نے ڈھاڈر کے مختلف علاقوں میں ریاست کے لیے کام کرنے والے کئی مخبروں کے نام بھی بتائے۔

تنظیم کے مطاقب مذکورہ شخص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہا تھا۔ان جیسے دیگر کارندوں کی مخبری کی وجہ سے ماضی میں متعدد بلوچ نوجوان دشمن اداروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ اعترافات کے بعد بلوچ قومی عدالت نے محمود کو قومی غداری کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی جس پر گذشتہ روز 24 فروری کو عمل درآمد کیا گیا۔

Share This Article