پنجاب کے ضلع بھکر میں خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں ایک مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بھکر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہزاد رفیق نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھکر کے علاقے داجل میں ایک چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملہ کیا گیا ہے، جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ داجل کا علاقہ خیبرپختونخوا کے صلع ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر کی سرحد پر واقع ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article