تربت و گوادر بس ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی میں تربت اور گوادر جانے والی مسافر کوچوں کے مالکان نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ چار روز سے یوسف گوٹھ ٹرمینل پر کوچیں کھڑی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بس ٹرانسپورٹرز نے اقبال شاہ زئی کی صدارت میں اجلاس کے بعد احتجاج کا دائرہ اوتھل زیرو پوائنٹ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقررہ سفری اوقات کے باعث بروقت منزل تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے اور سخت ٹائمنگ ڈرائیورز کو تیز رفتاری پر مجبور کرتی ہے، جس سے حادثات کا خدشہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے ٹائمنگ میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب ہڑتال سے مسافر اور ڈرائیور دونوں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

Share This Article