خضدار مولہ کنواں اور خاران میں زلزلہ، پہاڑوں سے پتھر لڑھک کرزمین پر آگرے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار مولہ کنواں اور خاران میں زلزے کے باعث پہاڑوں سے بڑے پتھر لڑک کرزمین پر آگرے جس سے متعدد غاریں منہدم ہوگئیں۔

ضلع خضدار کے تحصیل مولہ کنواں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

جھٹکوں سے قریبی پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر لڑھک کر زمین پر آگرے اور متعددغاریں منہدم ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑوں سے لڑھکتے پتھروں کی زد میں آکر متعددجانور یں ہلاک ہوگئیں تاہم کوئی انسانی جانی نقصان کا واقعہ سامنے نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر پہاڑوں سے پتھروں کی لڑھکنے کی ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی اطراف سے بڑے بڑے پتھرلڑھک کر زمین کی طرف آرہی ہیں اور گردو غبار کا ایک طوفان بپا ہے ۔

خضدار پولیس کے مقامی ایس ایچ او اللہ بخش نے مذکورہ ویڈیو کی تصدیق کی تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوئے ہیں ۔تاہم مولہ نو لنگ میں دو درجن سے زائد جانوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلو میٹر جنوب مشرق پہاڑی علاقہ تھا پہلے جھٹکے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 13 کلومیٹر تھا۔

پی ایم ڈی کے مطابق 13 اور 14 فروری کو سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔

دوسری جانب خاران اور اس کے جنوب مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز خاران شہر سے 43 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین محدود کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Share This Article