بلوچ آزادی پسند رہنما، بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل، بی ایس او کے سابق چئیرمین رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک تازہ ٹوئیٹ میں حیات بلوچ کے قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ
"حیات مرزا بلوچ کا پاکستان آرمی کے ہاتھوں خون ریز قتل پاکستان کی کئی دہائیوں سے جاری بلوچ نسل کشی کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔ مرحوم ایک ذہین طالب علم تھا جسے بغیر کسی وجہ کے ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ پاکستان آرمی کو بلوچستان میں جنگی جرائم کے لئے جوابدہ بنانا لازمی ہے۔”