نال میں فائر نگ سے ہندو تاجر سمیت 3 افراد ہلاک،بلیدہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں فائرنگ کے واقعہ میں ہندو تاجر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ ضلع کیچ کے بلیدہ کے علاقے جنتری کور ندی سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔

تحصیل نال میں فائرنگ کے ایک واقعے میں وڈھ کے ہندو تاجر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے جنتری ندی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مارکر قتل کیاگیاہے تاہم قتل کے و جو ہات معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article