ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کچھی کے صدرمقام ڈھاڈر کے نواحی علاقے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

پولیس کا کہناکہ ہے کہ مذکورہ لاشیں مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب سنسان علاقے سے ملی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

انہوں نے لاشیں تحویل میں لیکر ڈھاڈر ہسپتال منتقل کردیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے نشان ہیں، تا حال واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔

لاشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کےلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔

Share This Article