بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ہکل نے نوشکی میں آپریشن ہیروف میں شریک فتح اسکواڈ کے خاتون کمانڈو درجان بلوچ کی وڈیو جاری کردی ہے جو اس تاریخی معرکے سے غازی بن کر لوٹی ہیں۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فرنٹ لائن پر ہتھیار اٹھائے دیگر جنگجوئوں کے ساتھ پاکستانی فورسز اور تنصیبات پر حملے کررہے ہیں ۔
وڈیو میں وہ براہوئی زبان میں بلوچ قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ آئیں اس جنگ میں حصہ لیں ، بلوچ کے لئے جنگ کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ۔
تنظیم کے مطابق بی ایل اے فتح اسکواڈ کی اعلیٰ تربیت یافتہ خاتون کمانڈو درجان بلوچ نے آپریشن ھیروف کے معرکہ نوشکی میں عسکری تاریخ کا ایک روشن باب رقم کیا۔ تین دن تک دشمن کے ساتھ دو بدو اسٹریٹ فائٹ میں انہوں نے غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور اعصاب کی مضبوطی کا مظاہرہ کیا۔ شدید جھڑپوں کے دوران دشمن کو مضبوط مورچوں سے بے دخل کیا، متعدد مقامات پر کنٹرول قائم رکھا اور میدانِ جنگ میں فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
بی ایل اے میڈیا کے مطابق درجان بلوچ نے اس معرکے میں نہ صرف عملی قیادت اور نظم و ضبط کی مثال قائم کی بلکہ ثابت کیا کہ جدید جنگ میں حوصلہ، تربیت اور عزم فیصلہ کن عوامل ہوتے ہیں۔ وہ اس تاریخی معرکے سے غازی بن کر لوٹیں اور محفوظ علاقوں میں زندہ واپس پہنچ کر جرات، استقامت اور عسکری وقار کی ایک دائمی علامت بن گئیں۔