بی ایل اے نے تمپ آرمی کیمپس پر 2 حملہ آور فدائین کی تفصیلات جاری کر دیں

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) نے مجید بریگیڈ کے 2 2 فدائین کی تفصیلات جاری کردی ہیں جنہوں نے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں موجود 2آرمی کیمپس پرحملہ کرکے اپنے دوسرے ساتھیوں کے لئے کیمپ کے اندر تک پہنچنے کی راہ ہموار کی تھی ۔

یہ تفصیلات عسکری تنظیم نے اپنے آفیشل چینل ہکل پر شائع جاری کردی ہیں۔

دونوں فدائین کی شناخت سراج بلوچ ولد واحد بخش، سکنہ بلیدہ زامران اور عبید بلوچ ولد پرویز عرف سنجر بلوچ سکنہ کیچ چاہ سر کے نام کی گئی ہے۔

تنظیم کے مطابق سراج بلوچ نے جون 2025 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور اگست 2025 میں مجید بریگیڈ کا حصہ بنے۔ باقاعدہ شمولیت سے قبل وہ تین برس تک ایک پختہ حامی کی حیثیت سے بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ رہے۔ 31 جنوری کو انہوں نے تمپ کے علاقے پل آباد میں واقع مرکزی آرمی کیمپ کو وی بی آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ہکل میڈیا کے مطابق ان کا راستہ وقتی جوش کے بجائے برسوں کی شعوری وابستگی اور خاموش تیاری سے تشکیل پایا۔ آخری اقدام سے بہت پہلے ان کی وابستگی صبر اور نظریاتی پختگی کی صورت اختیار کر چکی تھی۔ جب دورانِ جنگ فیصلہ کن لمحہ پہنچا تو انہوں نے پورے یقین کے ساتھ قدم بڑھایا، ایک ایسے فیصلے کے ساتھ جو وقت کے ساتھ تراشا گیا اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ انجام دیا گیا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ تمپ میں آپریشن ھیروف کے دوران حصہ لینے والے فدائی عبید بلوچ ولد پرویز جس کا کوڈ نام سنجر ، سنِ پیدائش:2005 اور سکنہ کیچ چاہ سر کا رہائشی تھا ، نے 2025 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور 2025 نومبر میں مجید بریگیڈ کا حصہ بنے۔

تنظیم کے مطابق 31 جنوری 2026 کو انہوں نے آپریشن ھیروف کے دوران تمپ رودبن میں واقع مرکزی آرمی کیمپ پر وی بی آئی ای ڈی فدائی حملہ کیا۔

مزید کہاکہ مختصر عرصے میں ہی ان کا راستہ وقتی جوش کے بجائے مستقل ارادے اور شعوری وابستگی کی علامت بن گیا۔ انہوں نے ہر قدم انجام کے مکمل ادراک اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ اٹھایا۔ آخرکار انہوں نے کوئی ایک کارروائی نہیں بلکہ اپنی پوری زندگی ایک ایسے مقصد کے نام کی جسے انہوں نے سمجھ کر چُنا اور خاموش یقین کے ساتھ نبھایا۔

Share This Article