نوشکی میں مسافر گاڑی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ، 10 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے آمدی اطلاعات کے مطابق ایک مسافر گاڑی پر پاکستانی فورسز نے فائرنگ کھو ل دی جس سے 10 افرادہلاک ہوگئے ۔

کہا جارہا ہے کہ واقعہ نوشکی میں کیڈیٹ کالج کے قریب پیش آیاجہاں فورسز نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار10 افراد ہلاک ہو گئے۔

لاشوں کو مقامی انتظامیہ نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ نوشکی سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں گزشتہ دنوں بی ایل اے کی آپریشن ہیروف 2 کا آغاز کے بعدشدیدکشیدگی جاری ہے ۔

بی ایل اے کے مطابق، نوشکی فوجی کیمپ پر آج تیسرے روز بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔ تاہم، آپریشن ہیروف کے دوران گوادر، نوشکی اور تربت میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے واقعات میں اب تک 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Share This Article