بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے )نے اپنے آفیشل چینل پر آپریشن ہیروف کے دوسرے مرحلے میں شامل ایک اور فدائی خاتون عاصفہ مینگل کی تفصیلات جاری کردیں۔
تنظیم کے مطابق فدائی عاصفہ مینگل ولد محمد اسماعیل مینگل 2 اکتوبر 2002کوپیدا ہوئے اور وہ کلی قاضی آباد نوشکی کی رہائشی ہیں ۔
تنظیم نے کہا کہ عاصفہ مینگل نے 2 اکتوبر 2023 کو بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ میں شمولیت اختیار کی اور جنوری 2024 میں فدائی فیصلے کا اعلان کیا۔
تنظیم کے مطابق کم عمری میں وہ ایک ایسے راستے کا حصہ بنیں جو حالات نہیں بلکہ یقین اور شعور سے متعین ہوا۔
اور 31 جنوری 2026 کو انہوں نے نوشکی میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے وی بی آئی ای ڈی حملہ سر انجام دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل چینل ہکل پر گوادر میں پاکستانی فورسز کے خلاف حملوں میں شامل خاتون فدائی رکن کی شناخت اور جھڑپوں کے دوران کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
بی ایل اے نے خاتون فدائین کی شناخت حوا بلوچ عرف دروشم کے نام سے کی ہے تاہم انکے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کئے ہیں۔
دیگر ذرائع نے حوا بلوچ کی شناخت ایک لکھاری کے طور پر کی ہے اور بتایا ہے کہ حواء بلوچ کے والد بھی بلوچ مسلح تحریک سے منسلک رہے ہیں اور پاکستانی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
ویڈیو پیغام میں خاتون رکن بلوچ خواتین کو بلوچستان میں جاری مسلح جہدو جہد میں شامل ہونے کی تلقین کرتا ہے، جبکہ خاتون رکن کو فورسز پر فائرنگ اور حملہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔