تمپ میں ایک شخص قتل ، پنجگور بالگتر سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ پنجگور کے علاقے بالگتر سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اتوار کی رات تمپ میں نامعلوم مسلع افراد کی فائرنگ سے پیر محمد ولد عثمان ساکن تمپ نامی ایک ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے واقعے بعد تفتیش کا آغاز کردیا۔

ادھر پنجگور کے علاقے بالگتر سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کریم جان عرف جاسم ولد ملنگ، سکنہ میر آباد گڑگی کیل کور کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں تین روز قبل نامعلوم گاڑی سوار افراد نے کیچ سے اغوا کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اغوا اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article