امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ھیروف کے تحت جاری حملوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بلوچستان حکمت عملی ناکام ہو رہی ہے جیسا کہ کل بڑے پیمانے پر اور مربوط حملوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکمت عملی میں بحران ہے۔ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ روز “آپریشن ھیروف” کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جس کے تحت مربوط حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ سمیت نوشکی، دالبندین، خاران، گوادر میں بلوچ لبریشن آرمی کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ مستونگ، قلات، تمپ، تربت، سبی، نصیر آباد میں مختلف نوعیت کے حملے کیئے گئے۔
بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تمام شہروں میں انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
متعدد مقامات پر سرمچاروں کا کنٹرول بدستور قائم ہے اور دشمن کی نقل وحرکت شدید دباؤ میں ہے۔