آپریشن ہیروف 2 : ڈیری غازی خان سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں بی ایل اے کی جاری آپریشن ہیروف 2 اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے بلوچستان کے سرحدی راستے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے بتایا کہ بلوچستان جانے والی تمام ٹریفک کو روک دیا گيا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جاسکتے، بین الصوبائی سرحدی مقامات بواٹہ، راکھی گاج اور تونسہ موسی خیل روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے معطل ہے، کسی بھی گاڑی کو پنجاب سے بلوچستان جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 31 جنوری کوبلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے آپرشن ہیروف کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے علی الصبح بلوچستان کے14 شہروں میں48 مختلف مقامات پر منظم حملے کیئے، جہاں دن بھر سرمچاروں کا مضبوط کنٹرول بدستور قائم رہا اور کئی علاقوں سے ابھی تک اطلاعات آرہی ہیں کہ سرمچار لڑ رہے ہیں۔

ان مختلف حملوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے درجنوں اہلکار بلوچ آزادی پسندوں کے تحویل میں لیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک ایس ایچ او کو ہلاک اور ایک انسپیکٹر کو چار اہلکاروں سمیت اغوا کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بی ایل اے کے مربوط حملوں کے باعث پاکستانی فورسز اور حکومت کو اپوزیشن اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے بعد وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بلوچستان پہنچے ہیں۔

اپوزیشن ارکان نے ان حملوں کو سیکیورٹی فیلیئر اور بلوچستان حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے سرفراز بگٹی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article