بلوچستان میں جاری آپریشن ہیروپ 2 میں شامل 2 بلوچ خواتین جنگجوئوں کے پیغامات

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان بھر میں جاری بی ایل اے کی آپریشن ہیروپ کے دوسرے مرحلے میںبلوچ خواتین جنگجوبھی شامل ہیں ۔

تنظیم کی آفیشل ٹیلی گرام چینل ” ہکل ” پر جاری گئی دو ویڈیو فوٹیج میں خواتین جنگجو ئوں کی بھی میدان جنگ میں دکھایا گیا ہے ۔

دونوں خواتین جنگجو بلوچ قوم کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اس جنگ میں صرف اپنے مردوں کو نہیں بلکہ بہن بیٹیوں کو بھی شامل کریں ۔

ایک ویڈیو فوٹیج میں ایک بلوچ خاتون جنگجوجومکمل مسلح اور الرٹ ہے ،کسی سرکاری عمارت کے اندر موجود ہے اور کہہ رہی ہے کہ وہ دشمن کے انتظار میں بیٹھی ہوئی ہے لیکن خوف کے باعث دشمن کہیں نظرنہیں آرہا ہے۔دشمن خوف زدہ ہے ، وہ بس ہماری مظلوم ماں بہنوں پر طاقت دکھاتا ہے ،ہمارے ساتھ براہ راست مقابلہ نہیں کرسکتاکیونکہ یہ اس کے بس سے باہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود بیدار ہونا چاہیے ، بلوچ قوم کو بیدار ہونا چاہیے،بلوچ سرمچاروں کے ساتھ ہمقدم ہونا چاہیے۔کیونکہ دشمن کے دن کم رہ گئے ہیں۔اس میں اتنی طاقت نہیں ہے ،بلوچ قوم کو سمجھنا ہوگا کہ اس دشمن کے ساتھ بالکل نہیں ہونا ہے۔

ویڈیو میں خا تون جنگجو ریاستی فورسز کےلئے بلوچ سرمچاروں کی مخبری کر نے والے افراد سے مخاطب ہوکر کہتا ہے کہ آپ دیکھیں آج ہمارے نوجوان اپنی قیمتی جانیں قربان کر رہے ہیں، خود کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہیںلیکن تم پھر بھی چار پیسوں کے لئے ان کی مخبری کرتے ہو۔

دوسرے ویڈیو فوٹیج میں ایک بلوچ خاتون جنگجو جو اس وقت اپنی لوکیشن ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی شہر میں پاکستان کوسٹ گارڈ کیمپ بتارہی ہے ۔ایک کمرے کے اندردیگر جنگجوئوں کے ساتھ موجوداپنے ایک پیغام میں کہہ رہی ہے کہ میں اپنی بلوچ راج خصوصاً اپنی مائوں اور بہنوںکو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ آئیں اس آزادی کی جدو جہد میں شامل ہوجائیں۔اس جنگ کا حصہ بنیں ،اور اپنے بچے اور بچیوں کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں اور اس تحریک کو آگے لے جائیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وہ کہہ رہی ہیں کہ آج ہم پسنی میں کوسٹ گارڈکیمپ کے اندر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ہماری جنگ جاری ہے ۔

خاتون جنگجو زمزید کہتی ہیں کہ وہ صبح پانچ بجے کیمپ کے اندر داخل ہوئے اورجنگ تاحال جاری ہے۔اس وقت تک ہمارے تمام ساتھی محفوظ ہیں۔

ویڈیو میں اس کے ساتھ دوسرے مردساتھی بھی دکھائی دیتے ہیں جو مورچہ زن ہیں اور وقفے وقفے کے بعد فائرنگ کررہے ہوتے ہیں۔

Share This Article