کوئٹہ اور پسنی میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ساحلی شہر پسنی میں مختلف حادثات و واقعات میںمیاں بیوی ، دو بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

نواں کلی لیبر کالونی میں گھر میں گیس لیکج سے دم گھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونیوالوں میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں

دوسری جانب ساحلی شہر پسنی میں فش ہاربر اتھارٹی کے اندر قائم فش کمپنی کے ٹرانسفارمر کے کیبل کاٹتے وقت ایک شخص کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص بجلی کے کیبل کاٹنے کی نیت سے گیا تھا لیکن کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ کیبل کاٹنے کا آلہ اس کے قریب پڑا ملا۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو آر ایچ سی پسنی منتقل کردیا گیا۔

متوفی کی شناخت بابل ولد موسیٰ سکنہ بیلار کلانچ تحصیل پسنی کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس اس متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article