سندھ : نواب شاہ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 5 بلوچ جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے نواب شاہ سے پاکستانی فورسز نے 5 بلوچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

سندھ سے اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے خیرپور میں پاکستانی فورسز نے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے 5 افراد کو تحویل میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد مذکورہ افراد منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں کی شناخت نور محمد ولد جمعہ خان، نور محمد کے بیٹے غلام محمد اور ظفر ولد حضور بخش کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر2 افراد کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔

واقعہ کے خلاف جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ نے خیرپور انتظامیہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے تمام شہری ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جو سندھ کے علاقے خیرپور و دیگر علاقوں میں رہائش پزیر ہیں۔

Share This Article