گوادر: کوسٹ گارڈز اور ایف سی کے جبر کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پک اپ گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے بدھ کے روز ڈی سی او آفس گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ جیونی زیرو پوائنٹ، ایف سی چیک پوسٹ اور چٹی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ان کی گاڑیوں کو بلاجواز روکا جا رہا ہے اور تیل ضبط کیا جا رہا ہے۔

احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے باعث ان کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان، ڈپٹی کمشنر گوادر اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر فوری طور پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے سیکٹر کمانڈر اور دیگر متعلقہ افسران سے بات چیت کر کے مسئلے کا حل نکالیں۔

Share This Article