بی وائی سی کی جانب سے ” زالبول زندانی” میگزین کے اجرا کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے ادبی شعبہ برمش پبلی کیشن نے اعلان کیا ہے کہ” زالبول زندانی” کے عنوان سے ایک خصوصی میگزین 26 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔

یہ میگزین بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی کے خلاف پانچ روزہ اجتماعی مہم کے دوران تیار ہونے والے مواد پر مشتمل ہے۔

برمش پبلی کیشن کے مطابق "زالبول زندانی” محض ایک اشاعتی دستاویز نہیں بلکہ مزاحمت، گواہی اور اجتماعی یادداشت کا زندہ ریکارڈ ہے۔ اس میں جبری گمشدگی کے دستاویزی کیسز، تجزیاتی مضامین، خطوط، ویڈیو بیانات، شاعری اور آرٹ ورک شامل ہیں۔وہ تمام آوازیں جو منظم طور پر خاموش کی جاتی ہیں، مگر اس میگزین کے ذریعے ایک مشترکہ تاریخی و سیاسی ریکارڈ کا حصہ بن رہی ہیں۔

ادارے نے کہا کہ یہ میگزین صرف مظالم کی فہرست نہیں بلکہ ایک عملی مزاحمت بھی ہے۔ یہ انکار کی سیاست کو چیلنج کرتا ہے، جبری گمشدگیوں کی معمول بنائی گئی صورتحال کو بے نقاب کرتا ہے اور شناخت، جوابدہی اور انصاف کے مطالبے کو مضبوط بناتا ہے۔

میگزین 26 جنوری کو باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

Share This Article