کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیاہے۔

زیارت،کوژک ٹاپ، پرانا چمن، شیلاباغ میں برفباری ہوئی جب کہ کوژک ٹاپ پربرفباری کے باعث چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہی۔

این ایچ اے کی جانب سے ہیوی مشینری سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ چمن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور طوفانی ہواؤں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article