بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے شالکوٹ تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا جس سے اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ ہوت آباد میں مسلح افراد نے ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران پاکستانی فوج کے لئے راشن لے جانے والی گاڑی کو سامان سمیت قبضے م میں لیکراور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
کوئٹہ سے پولیس ذرائع کے مطابق 8 مسلح افراد نے پولیس اہلکاوں پر فائرنگ کی جس کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک مسلح حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیادیگر حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دو سری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ ہوت آباد میں زبیدہ جلال شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے لیے راشن اور دیگر سامان لے جانے والی گاڑی کو سامان سمیت قبضے میں لے لیا۔
کہا جارہا ہے کہ اس موقع پر مسلح افراد نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں سے چھوڑ دیا۔