بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ نے محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
کابینہ نے بلوچستان میں دو نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان کے قیام کی منظوری دے دی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق، زیارت انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ ہوگا۔
اس کے علاوہ بلوچستان کابینہ نے چائلڈ لیبر سے متعلق اہم فیصلہ لیتے ہوِے 16 سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت نہیں کرائی جا سکے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے محکمہ ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن کو لازمی سروسز قرار دے دیا جبکہ بلوچستان بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کی تعلیمی اسناد تصدیق کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ڈگریوں کی تصدیق کا کام سونپ دیا ہے۔ جعلی ڈگری ہولڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔