افغانستان کے دارلحکومت کابل کے ایک ریستوران میں گذشتہ روزہونے والے دھما کے کی ذمہ داری داعش (آئی ایس کے پی )نے قبول کرلی ہے۔
داعش نے مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی ہے۔
آئی ایس کے پی نے کابل خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری کا دعویٰ جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ چینی شہری اس کا ہدف تھے۔
اعماق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، گروپ نے کہا کہ حملہ آور دھماکہ خیز جیکٹ سے دھماکہ کرنے سے پہلے تقریباً 30 منٹ تک ریستوران کے اندر رہا۔
یاد رہے کہ مذکورہ دھماکے میں ایک چینی شہری سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے تھے۔