افغانستان: کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Share This Article