افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکوں میں 19 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے شہر کابل اور صوبے قندھار میں اتوار اور پیر کو بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کابل میں دھماکہ اس وقت ہوا، جب افغان سیکیورٹی فورسز کے اہل کار ایک سڑک کے کنارے بارودی سرنگ کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس واقعے میں ایک خاتون سمیت دو شہری اپنی جانیں کھو بیٹھے۔

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں دو مقامات پر بارودی سرنگوں سے گاڑیاں ٹکرانے سے دھماکے ہوئے۔

اتوار کی دوپہر کو ہونے والے پہلے واقعے میں مسافروں سے بھری ایک پک اپ گاڑی شنا ناری گاو¿ں کے قریب ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ قندھار صوبائی پولیس کے ترجمان جمال بارکزئی کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے۔

دوسرا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قندھار صوبے کے ایک گاو¿ں تاجوا کے قریب ایک ویگن بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

انسانی جانوں کا یہ زیاں ایک ایسے وقت پر ہوا ہے، جب کئی برسوں سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے بین الافغان مذاکرات کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment