پنجگور میں مسلح افراد ہاتھوں ایک شخص اغوا، کوئٹہ میں فورسز پر مبینہ فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے پنجگور کے علاقے وشبود سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا جبکہ کوئٹہ میں سونا خان چوک پر ایگل اسکواڈ پرمبینہ فائرنگ سے جوابی کارروائی میں ایک موٹرسائیکل سوار کوہلاک کیا گیا ہے۔

پنجگور کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد ایک شخص کو اغواءکرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم مسلح افراد نے دکاندار مختار کو اغواءکرلیا اور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے اغواءہونے والے شخص اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے سونا خان چوک کے قریب فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایگل اسکواڈ کے اہلکار چیکنگ کررہے تھے کہ 4 موٹر سائیکلوں پر آنے والے 8 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک موٹر سائیکل سوار مارا گیا جبکہ باقی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔

مزید کارروائی سی ٹی ڈی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article