پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، دالبندین سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دالبندین سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔

پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ تسپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہوگیا۔

ہلاک ہونےوالے شخص کی شناخت بالاچ ولد حامد کے نام سے ہوگیا ہے ۔

قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

لاش کو ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب دالبندین میں ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نعش کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاحال نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article