ایران میں احتجاجی تحریک کے 13ویں روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رہا اور انھیں قتل کیا گیا تو امریکہ ’سخت کارروائی‘ کرے گا۔
صحافی ہیُو ہیوِٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ’درجنوں افراد ان مظاہروں کے دوران ہلاک ہو چُکے ہیں۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران ہلاک ہوئے ہیں، ہم ایران کی کا با غور جائزہ لے رہے ہیں۔‘
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا، کچھ مقامات پر مظاہروں کے دوران بھگدڑ مچنے کی بھی اطلاعات ہیں اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران کُچ لوگ ہلاک بھی ہوئے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’واضح طور پر میں یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ ان حالات کا ذمہ دار کسی ٹھہرایا جائے۔ لیکن انھیں بتایا جا چکا ہے اور سخت انداز میں پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔‘
امریکی صدر کا یہ بیان ایران بھر میں جاری حکومت مخلاف مظاہروں کے دوران سامنے آیا ہے۔