اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کی پاکستان آمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان حکومت کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر 9 اور 10 اگست کے دورے پر پہنچے ہیں۔

وولکن بوزکر اپنے دورے میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نیازی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے تین اہم ستون امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ وولکن بوزکر کا دورہِ پاکستان ‘بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ اور بحالی میں اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کی مضبوط اور قابل قدر شرکت کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے’۔

گزشتہ روز وولکن بوزکر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ معمول کے مطابق متعدد ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے 75ویں اجلاس کے ایجنڈے کے امور اور ترجیحات پر پاکستانی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج اور اسکے خفیہ ادارے مسلسل مقبوضہ بلوچستان،سندھ،پشتونستان میں عالمی قوانین کو روند رہے ہیں،اور آج بھی کراچی،کوئٹہ،پستونستان میں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے مظاہرے اور احتجاجی کیمپ جاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment