بلوچستان حکومت نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے چیئرمین عبدالقدوس کاکڑ سمیت 2 رہنماؤں کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہرٹال میں شرکت ، دفاتر کی تالہ بندی کرنے پر بیڈا ایکٹ کے تحت اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ زاہد حسین اور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ عبدالقدوس کاکڑ کو معطل کردیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ وہ 90روز کے لیے معطل رہیں گے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔