پنجگور میں بم دھماکا ،ایک ہلاک ، 11زخمی ، 3 کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم( IED ) دھماکے سے ایک شخص ہلاک او ر 11زخمی ہوگئے جن میں  3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دھماکا پَ پنجگور شہر میں اللہ اکبر چوک کے قریب سول آبادی میں ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد ہلاک ہونے والے شہری اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article