ایران میں ’آٹھ مظاہرین‘ کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران آٹھ مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ مائی ساتو کا کہنا ہے کہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں اور اس صورت حال پر ادارہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ان کے مطابق ’موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بڑھ گئی ہیں۔

انھوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کریں اور مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مائی ساتو کے بیان کے مطابق آزادی کی تحریک کے دوران جو پرتشدد ردعمل دیکھنے میں آیا اسےدہرانا نہیں چاہیے۔’لوگوں کو اپنے اختلاف کا اظہار کرنے اور انتقامی کارروائیوں کے خوف کے بغیر پرامن احتجاج میں حصہ لینے کے قابل ہونا چاہیے۔

Share This Article