وڈھ اور کولواہ میں پاکستانی فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

 بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وڈھ اور کولواہ میں  3 مختلف کارروائیوں میں پاکستانی فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنا نے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ 

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے یکم جنوری کی شام 5:00 بجے وڈھ میں وھیر کے مقام پہاڑوں میں مورچہ زن ہو کر شاہراہ پر کام کرنے والی کمپنی کے کارندوں کی حفاظت پر مامور فورسز کے ایک گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے شام 9:30 بجے وڈھ میں بسم اللّہ ہوٹل کے قریب بلوچستان سے قیمتی پتھر اور معدنیات لے جانے والی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔
 
انہوں نے کہا کہ 2 جنوری کو شام پانچ بج کر بیس منٹ کے قریب سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے میں واقع کڈئے ہوٹل کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران سرمچاروں نے آر پی جی اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
 
بیان میں کہا گیاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ وڈھ اور کولواہ میں قابض فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article