بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت نے بلوچستان لوکل کونسل سروس رولز 1981 میں ضروری ترامیم کر دی ہیں۔
یہ ترامیم سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی منظوری سے نافذ کی گئی ہیں۔
محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیدائش (برتھ ) اور وفات (ڈیتھ) سرٹیفکیٹس سے متعلق فیسوں اور قواعد و ضوابط میں واضح تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
محکمہ بلدیات کے مطابق ان اصلاحات سے شہریوں کو قانونی دستاویزات کے حصول میں سہولت ملے گی اور غیر ضروری پیچیدگیوں کا خاتمہ ہوگا۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ نئی فیسوں اور قواعد سے آگاہی کے لیے اپنی متعلقہ لوکل کونسل یا محکمہ بلدیات کے دفتر سے رجوع کریں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔