ضلع چاغی کے 31 لیویز اہلکارنوکریوں سے برطرف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل لیویز نے چاغی سے تعلق رکھنے والے 31 لیویز اہلکاروں کو برطرف کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار طویل عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر تھے، جس پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں فورس سے فارغ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضری ایک سنگین خلاف ورزی ہے، اور فورس کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

لیویز فورس عوامی تحفظ اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے، اس لیے غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی ادارے کی ساکھ اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔

Share This Article